کابل میں بم دھماکے میں افغان سکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت 3 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں افغان سکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 4113
تاریخ اشاعت: 11 January 2021 - 00:56 - 31March 2642

کابل میں بم دھماکے میں افغان سکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت 3 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل  میں بم دھماکے میں افغان سکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کے علاقے کرتینا میں آج صبح سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق  پبلک پروٹیکشن فورس سے تھا، ان میں ترجمان ضیا ودان بھی شامل تھے جو اپنی گاڑی میں دفتر جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک شہری زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے ۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً