کربلائے معلی میں حضرت امام حسین (ع) کے روضہ کے قریب ایک عمارت میں آگ لگ گئی
مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کربلائے معلی میں حضرت امام حسین (ع) کے روضہ کے قریب زیر تعمیر عمارت میں آگ لگ گئی۔
اطلاعات کے مطابق حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق حرم حسینی کے پیچھے شیخ احمد الوائلی سڑک پر ایک زير تعمیر عمارت میں آگ لگ گئی جس کے بعد دھوئیں کے گہرے بادل علاقہ پر چھا گئے۔ آگ لگنے کے علل و اسباب کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
