اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران سے علاقائی تنازعات کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست

اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران علاقائی تنازعات کے حل کے لئے خطے میں اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۲
تاریخ اشاعت: 23:22 - February 22, 2018

ایران سے علاقائی تنازعات کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواستمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق بسپانوی وزیر خارجہ الفونسو داستیس نے ایرانی سپریم لیڈر کے سنیئر مشیر برائے بین الاقوامی امور علی اکبر ولایتی کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران سے درخواست کی کہ علاقائی مسائل اور تنازعات کے حل کے لیے خطے میں اپنے اثر و رسوخ اور اہم پوزیشن کا استعمال کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مشرقی وسطی میں تنازعات اور کشیدگیوں کا خاتمہ ہے۔

الفونسو داستیس نے اپنے دورہ ایران کے مقاصد میں دونوں ممالک کے درمیان مسلسل سیاسی مذاکرات برقرار کرنے کو قرار دیا۔

ہسپانوی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے علاوہ، ایرانی صدر، پارلیمنٹ کے کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں