02 February 2025

بھارتی فورسز نے چینی فوجی کو چین کےحوالےکردیا

بھارتی فورسز نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پارکرنے والے چینی فوجی کو چین کےحوالےکردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۲۶
تاریخ اشاعت: 2:03 - January 13, 2021

بھارتی فورسز نے چینی فوجی کو چین کےحوالےکردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پارکرنے والے چینی فوجی کو چین کےحوالےکردیا ہے۔ بھارتی فوج کے مطابق چینی فوجی کو چوشول مولدو کے مقام پر چین کے حوالےکیا گیا۔

بھارتی فوج کے مطابق لداخ میں پینگوگ جھیل کے علاقے سے آٹھ جنوری کی صبح چینی فوجی کو حراست میں لیا گیا، اطلاعات کے مطابق چینی فوجی راستہ بھٹک کر لائن آف ایکچوئل کنٹرول عبور کرکے بھارت سرحد میں داخل ہوگیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں