مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل "عزیز نصیر زادہ" نے جنوبی صوبے بوشہر میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج، قائد انقلاب اسلامی کی سربراہی میں، یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ دشمن کے خلاف کھڑی ہیں اور ملک کی سرحدوں پر کسی بھی طرح جارحیت کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں؛ لیکن ایرانی مسلح افواج، اعلی طاقت اور دفاعی تیاری کیساتھ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔
نصیرزادہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے پائلٹوں نے بار بار طاقت کے دعویداروں کی تذلیل کی ہے؛ یہی وجہ ہے کہ وہ دشمن کو کسی جارحیت یا خطرے کے بارے میں سوچنے تک کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔
اس موقع پر بوشہر کے ڈپٹی گورنر جنرل "محمد تقی ایرانی" نے کہا کہ فضائیہ کے پائلٹ خلیج فارس کے حساس خطے میں فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ، اسلامی جمہوریہ کی فضائیہ فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔