افغانستان کے صدر کی ہندوستان کے مشیر برائے قومی سلامتی سے ملاقات

افغانستان کے صدر نے ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کی حمایت کے لئے علاقائی اتفاق رائے قائم کرنے کے بارے میں گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: 4135
تاریخ اشاعت: 15 January 2021 - 03:09 - 04April 2642

افغانستان کے صدر کی ہندوستان کے مشیر برائے قومی سلامتی سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کابل میں ہونے والی اس ملاقات میں کہا کہ افغانستان کی دفاعی و سیکورٹی فورسز ملک کے استحکام کی ضامن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں۔

اس ملاقات میں ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے یقین دہانی کرائی کہ ہندوستانی حکومت افغانستان کے ساتھ بڑے بنیادی منصوبوں سمیت دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی و اقتصادی میدانوں میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

اکتوبر کے مہینے میں افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے نئی دہلی میں ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی تھی۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً