اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ نے چین کی کپاس اور ٹماٹر سے بننے والی تمام مصنوعات پر پابندی لگا دی

امریکہ نے چین کے سنکیانگ ریجن کی کپاس اور ٹماٹر سے بننے والی تمام مصنوعات پر پابندی لگا دی۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۳۶
تاریخ اشاعت: 3:15 - January 15, 2021

امریکہ نے چین کی کپاس اور ٹماٹر سے بننے والی تمام مصنوعات پر پابندی لگا دیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے چین کے سنکیانگ ریجن کی کپاس اور ٹماٹر سے بننے والی تمام مصنوعات پر پابندی لگا دی۔ امریکی کسٹمزاینڈ بورڈر پروٹیکشن کا کہنا ہے کہ امریکہ نے جبری مزدوری کے خدشات پرچین کے سنکیانگ ریجن کی کپاس اور ٹماٹر سے بننے والی تمام مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

امریکی محکمہ داخلہ سکیورٹی کے قائم مقام سربراہ کے مطابق اس پابندی سے امپورٹرز کویہ پیغام بھیجا گیا ہے کہ کسی بھی طرح کی جبری مشقت برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکہ نے چین سے 9 ارب ڈالر کی کپاس اور 10 ملین ڈالر کی ٹماٹر سے بنی مصنوعات درآمد کی تھیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں