اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بھارت میں بارودی مواد لے جانے والا ٹرک میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک

بھارت میں بارودی مواد لے جانے والا ٹرک زوردار دھماکے میں تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۶۶
تاریخ اشاعت: 3:37 - January 24, 2021

بھارت میں بارودی مواد لے جانے والا ٹرک میں دھماکے سے 8 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بارودی مواد لے جانے والا ٹرک زوردار دھماکے میں تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اطلاعات  کے مطابق ریاست کرناٹک کے جنوبی شہر شیواموگا کے پہاڑی علاقے میں پتھروں کو توڑنے کے مقام پر ایک ٹرک میں خوفناک دھماکہ ہوگیا جس سے ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ ٹرک میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔

دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے رہائشی عمارتوں کی کھڑکیوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زیادہ تر ہلاکتیں ڈرائیورز اور مزدوروں کی ہوئیں۔ قریبی اسپتال میں 12 افراد کو لایا گیا تھا جن میں سے 8 کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر دھماکہ ٹرک میں بارودی مواد میں ہوسکتا ہے کیوں اس علاقے میں پہاڑوں سے پتھروں کو نکالنے کے لیے دھماکے کیے جاتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں