اپ ڈیٹ: 11 April 2021 - 17:41
سماجی سائٹوں پر سرگرم صارفین نے الوعد الحق تنظیم سے منسوب ایک اعلامیہ شائع‏ کیا ہے جس میں الوعد الحق تنظیم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر ڈرون حملے کی ذمہ د اری قبول کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۶۸
تاریخ اشاعت: 21:49 - January 24, 2021

الوعد الحق تنظیم نے ریاض پر ڈرون حملےکی ذمہ داری قبول کرلیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سماجی سائٹوں پر سرگرم صارفین نے الوعد الحق تنظیم سے منسوب ایک اعلامیہ شائع‏ کیا ہے جس میں الوعد الحق تنظیم نے سعودی عرب کے دارالحکومت  ریاض پر ڈرون حملے کی ذمہ د اری قبول کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق جزیرۃ العرب کے فرزندوں نے خلیج فارس کے اسرائیل اور امریکہ نواز غدار عرب حکمرانوں کے خلاف اپنے وعدے کے مطابق عمل کیا ہے ۔ الوعد الحق تنظیم کے اعلامیہ کے مطابق امریکہ اور اسرائيل نواز عرب حکمراں خطے میں امریکی پالیسیوں کے نفاذ کے سلسلے میں داعش دہشت گردوں کی حمایت  جاری رکھے ہوئے ہیں۔ الوعد الحق تنظیم کے مطابق ہم نے ڈرون حملے کے ذریعہ سعودی عرب کے کاخ  ظلم و ستم پر خوف و ہراس طاری کیا ہے اور ہم اسرائیل اور امریکہ کے حامی ظالم عرب حکمرانوں کو کیفر کردار تک پہنچائيں گے۔ سعودی عرب کے اتحادی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے ریاض پر ڈرون حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ ادھر سعودی عرب نے ریاض ايئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت بند کردی ہے اور مسافر بردار طیاروں کا رخ دمام ايئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گيا ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں