اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ/ پائلٹ ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل انڈین ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۷۸
تاریخ اشاعت: 2:37 - January 27, 2021

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ/ پائلٹ ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل انڈین ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے تقریبات کی تیاریاں جاری تھیں، اس دوران بھارتی فضائیہ کا ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر دھروو لکھن پور کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں پائلٹ ہلاک اور معاون پائلٹ شدید زخمی ہوگیا دونوں کو پٹھان کوٹ کے ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معاون پائلٹ کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں