مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن نے روسی صدر پوتین سے کہا کہ امریکہ روسی جارحیت کیخلاف یوکرائن کی حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ دو دن قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، بورس جانسن نے جوبائیڈن کو صدر بننے پر مبارکباد دی تھی۔ اس سے قبل جرمن چانسلر انگلا مرکل نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ان کو صدارتی منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ادھر چینی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کے نئے صدر کو سابق صدر ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔