بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں/ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے

بھارت کے سابق نائب صدر حامد انصاری نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اقلیتوں کے خلاف پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں اور انھیں ظلم کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4206
تاریخ اشاعت: 01 February 2021 - 15:17 - 21April 2642

بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں/ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سابق نائب صدر حامد انصاری نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اقلیتوں کے خلاف پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں اور انھیں ظلم کا سامنا ہے۔ بھارتی ٹی وی کو اپنی سوانح عمری سے متعلق انٹرویو کے دوران سابق بھارتی نائب صدر حامد انصاری کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو بلاوجہ گرفتار کیا جارہا ہے۔

حامد انصاری نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار میں سیکولرازم نام کی کوئی چیز نہیں، انہوں نے الیکشن جیتنے کے لئے مذہب کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ حامد انصاری 2007 سے 2017 تک بھارت میں نائب صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً