اپ ڈیٹ: 05 July 2022 - 18:47
پاکستانی فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا وائرس کی ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۰۷
تاریخ اشاعت: 15:27 - February 01, 2021

پاکستانی فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچ گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا وائرس کی ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ پاکستانی ایئرفورس کا آئی ایل 78 خصوصی طیارہ چین سے 5 لاکھ ڈوزز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے ایئرپورٹ پرویکسین وصول کی۔ ویکسین چینی وزیراعظم کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے، جو اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور طبی و غیر طبی عملے کو لگائی جائیں گی۔

ادھر اسلام آباد میں ویکسین کے ذخیرے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ صوبوں کو ویکسین کی منتقلی کے حوالے سے بھی تمام انتظامات مکمل ہیں، این سی او سی میں ویکسین نرو سینٹر جب کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین کوارڈینیشن اینڈ ایڈمنسٹریشن سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا ویکسین کے لئے پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ  نور خان ایئر بیس سے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے لیے روانہ ہوا تھا جو ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں