اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کی قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے

پاکستان کی قومی اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے بات کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس پر پہنچ گئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۲۳
تاریخ اشاعت: 2:56 - February 05, 2021

پاکستان کی قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے بات کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس پر پہنچ گئے۔ اپوزیشن رکن سید نوید قمر نے ڈپٹی اسپیکر کا مائیک اتار دیا، اسپیکر ڈائس کے سامنے حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں آج دوسرے دن بھی شور شرابا رہا، ایوان میں اپوزیشن ارکان ڈیسک اور سیٹیاں بجاتے رہے۔

اسپیکر ڈائس کے سامنے حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے، متعدد ارکان دھکم پیل میں گر پڑے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی نماز ظہر کے لیے معطل کر دی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں