اپ ڈیٹ: 11 April 2021 - 17:41
شام نے صوبہ حلب میں ترکی کے ميڈیکل کالج کے افتتاح کی شدید مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۳۴
تاریخ اشاعت: 15:40 - February 08, 2021

حلب میں ترکی کی اشتعال انگيزیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ترکی کے اس اقدام کو شرمناک قرار دیا ہے اور اقوام متحدہ کے منشور کی بنیاد پر سلامتی کونسل سے اس اقدام کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں ترکی کے صدر کے اس فیصلے کو انتہائی خطرناک اقدام سے تعبیر کیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو ترکی کی توسیع پسندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انقرہ کا یہ اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے انقرہ کا یہ  فیصلہ سنہ 2011 سے جاری توسیع پسندانہ اقدامات کا سلسلہ ہے کہ جس کے تحت ترکی کی حکومت اخوان المسلمین، داعش اور النصرہ فرنٹ سمیت ديگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کے ذریعے اردوغان اتنظامیہ کے جیو پولیٹکل مفادات اور سلطنت عثمانیہ کے احیا  کا خواب دیکھ رہی ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں سلامتی کونسل پر زور دیا ہے اقوام متحدہ کے منشور کی بنیاد پر ترکی کو شام کے اقتدار اعلیٰ کے منافی، اشتعال انگیز اقدامات سے روکا جائے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں