اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بھارت میں گلیشیئر پگھلنے سے دریا میں طغیانی آگئی / درجنوں افرادلاپتہ

بھارت میں ہمالیائی گلیشیئر اچانک پھٹ کر دریا میں گر گیا جس سے ہولناک سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی جو آس پاس کے گھروں کو بہا لے گیاابتک9 افرادکیلاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۳۷
تاریخ اشاعت: 16:31 - February 08, 2021

بھارت میں گلیشیئر پگھلنے سے دریا میں طغیانی آگئی / درجنوں افرادلاپتہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہمالیائی گلیشیئر اچانک پھٹ کر دریا میں گر گیا جس سے ہولناک سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی جو آس پاس کے گھروں کو بہا لے گیاابتک9 افرادکیلاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے تپوون میں اچانک گلیشیئر کے پگھل کر گرنے سے بھیانک حادثہ پیش آگیا ہے، دھولی ندی نے بڑے سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرلی ہے اور بپھرا ہوا پانی راستے میں آنے والی ہر شے کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا جس میں کئی گھر تباہ ہوگئے اور سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ضلع میں ایمرجنسی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے اور انتظامیہ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے شہریوں کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کی ہدایت کر رہی ہے۔ دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھتی جارہی ہے اور چمولی سے ہری دوار تک خطرہ بڑھ گیا ہے، سیلابی ریلے کے ڈیم سے ٹکرانے پر ڈیم کے دروازوں کو کھولنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ادھر اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری اوم پرکاش نے سیلابی ریلے میں 150 سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، تاہم ابھی تک درست اعدد و شمار سامنے نہیں آئے ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں