اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۵۴
تاریخ اشاعت: 13:30 - February 14, 2021

پاکستان میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مہنگائی ہماری حکومت کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،  وزیراعظم عمران خان پاکستان ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، کرپٹ اور بوسیدہ نظام کی تبدیلی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن شفاف کرانے پر اپوزیشن کا احتجاج سمجھ سے باہر ہے، سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے، اپوزیشن  نے ہمیشہ پیسہ کے بل بوتے پر سیاست کی ہے، یہ لوگ پرانا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ضمیر بیچے جاتے ہیں، ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے، شکست کے خوف کی وجہ سے اپوزیشن اوپن بیلیٹنگ کی مخالفت کر رہے ہیں، عوام نے 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کو بھر پور کامیابی سے نواز کر اقتدار کی مسند پر فائز کیا، سینٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں