16 October 2024

امریکہ کے سابق صدر مواخذے کی تحریک میں سزا سے بچ گئے

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کی تحریک میں سزا سے بچ گئے ۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۵۷
تاریخ اشاعت: 21:50 - February 14, 2021

امریکہ کے سابق صدر مواخذے کی تحریک میں سزا سے بچ گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کی تحریک میں سزا سے بچ گئے ۔ امریکی سینیٹ نے سابق صدر کو بری کردیا،57 اراکین نے مجرم قرار دینے کے حق میں اور 43 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ 7 ری پبلکن اراکین نے سزا کے حق میں ووٹ دیئے۔

ڈیموکریٹس کی جانب سے ٹرمپ پر 6 جنوری کو اپنے حامیوں کو پارلیمنٹ حملے پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

100 نشستوں پر مشتمل سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے 50-50 ارکان ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے یا انہیں مجرم ثابت کرنے کے لیے ایوان کے دو تہائی ارکان کی حمایت یعنی 67 ووٹوں کی ضرورت تھی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں