پاکستانی وزیر خارجہ کی مصری صدر سے ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 4275
تاریخ اشاعت: 18 February 2021 - 16:30 - 08May 2642

پاکستانی وزیر خارجہ کی مصری صدر سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے مصری صدر کی توجہ بھارت سرکار کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث خطے کے امن و استحکام کو درپیش خطرات کی طرف دلائی۔

شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار اور افغانستان میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

اس سے قبل پاکستانی  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مصر کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے مابین تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں