اپ ڈیٹ: 22 April 2021 - 17:12
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے ایک رکن نے کہا ہے کہ یمنی عوام کی مشکلات اور مصائب کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۷۶
تاریخ اشاعت: 0:27 - February 19, 2021

یمنی عوام کی مشکلات اور مصائب کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے ایک رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی عوام کی مشکلات اور مصائب کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے۔

اس نے کہا کہ امریکہ کے بغیر سعودی عرب اور امارات معمولی سی حرکت نہیں کرسکتے ، سعودی عرب اور امارات خطے میں امریکی ایجنٹ اور آلہ کار ہیں۔ محمد علی الحوثی نے کہا کہ امریکہ امن و صلح کا کبوتر نہیں بلکہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کا اصلی سبب ہے۔ اس نے کہا کہ یمنی عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ، برطانیہ ، فرانس ، سعودی عرب اور امارات باہم شریک ہیں اور یمنی عوام کے خون میں امریکہ کے ہاتھ بھی رنگین ہیں۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں