16 October 2024

پاکستانی فوج کے سربراہ کا دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے ہمہ وقت چوکس رہنا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۷۷
تاریخ اشاعت: 0:35 - February 19, 2021

پاکستانی فوج کے سربراہ کا دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا عزممقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے ہمہ وقت چوکس رہنا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  دور حاضر کے میدان جنگ میں آگے رہنا تب ہی ممکن ہے اگر درپیش چیلنجز سے آگاہ اور ان سے نمٹنے کی تیاری رکھیں گے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی اے ایف وار کالج کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 34ویں ایئر وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے پروفیشنلزم کو سراہا۔

آرمی چیف نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو کراچی کا بھی دورہ کیا، ان کو ایک صدی پرانے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی، جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوج کی استعداد کار میں اضافے کیلئے لاجسٹکس کے شعبے میں آرڈیننس کور کی کوششوں کو سراہا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں