مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کا یہ فوجی کارواں غیرقانونی طریقے سے شام کے علاقے الرمیلان میں داخل ہوا جس کے بعد امریکی فوجی کانوائے شام کے علاقے الرمیلان میں امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے پہنچا۔
غاصب امریکی فوجی کرد جنگجؤوں کی مدد سے شام کے جزیرہ علاقے کے تیل کے کنؤوں پر قابض ہیں اور انھوں نے حالیہ مہینوں میں اس علاقے میں بھاری مقدار میں فوجی اور لیجسٹک ساز و سامان بھی منتقل کئے ہیں ۔