پاکستان کے وزير خارجہ سے عراق کے وزیر دفاع کی ملاقات

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے عراقی وزیر دفاع سعدون الجبوری نے ملاقات اور گفتگو کی ۔
خبر کا کوڈ: 4308
تاریخ اشاعت: 27 February 2021 - 15:23 - 17May 2642

پاکستان کے وزير خارجہ سے عراق کے وزیر دفاع کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے عراقی وزیر دفاع سعدون الجبوری نے ملاقات اور گفتگو کی ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ عراق کے وزیر دفاع نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

عراقی وزیر دفاع پاکستانی وزارتِ خارجہ پہنچے تو شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جمال نے اُن کا خیر مقدم کیا۔

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان، عراق کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور عراق کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں