02 February 2025

زلمے خلیل زاد افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے

افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۱۹
تاریخ اشاعت: 15:34 - March 01, 2021

زلمے خلیل زاد افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے، زلمے خلیل زاد وفد کے ہمراہ دیگر علاقائی ملکوں کا بھی دورہ کریں گے۔

امریکی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد طالبان نمائندوں اور افغان حکام سےبات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے۔

خلیل زاد علاقائی ممالک کا دورہ بھی  کریں گے جس کا مقصد افغان تنازعہ میں "ایک منصفانہ، پائیدار سیاسی تصفیہ، مستقل اور جامع جنگ بندی" کی طرف کام کرنا ہے۔

امریکی وزارت  خارجہ نے امریکی نمائندہ کے دورے کی تاریخ اور دیگر تفصیلات کا اعلان نہیں کیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں