فرانس کے سابق صدر کو کرپشن ثابت ہونے پر 3 سال قید کی سزا

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن ثابت ہونے پر 3 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 4324
تاریخ اشاعت: 02 March 2021 - 18:44 - 23May 2642

فرانس کے سابق صدر کو کرپشن ثابت ہونے پر 3 سال قید کی سزامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن ثابت ہونے پر 3 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سابق صدر سرکوزی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام تھا۔ فرانس کے سابق صدر کی 3 سال قید کی مدت میں سے 2 سال کو معطل کردیا گیا ہے۔فیصلے کے مطابق سرکوزی ایک سال کی سزا گھر پر نظر بند ہو کر پوری کر سکتے ہیں۔ فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں