16 October 2024

سعودی عرب کے ملک خالد ایر بیس پر ڈرون حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے ملک خالد ایر بیس در ڈرون حملہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۳۰
تاریخ اشاعت: 13:24 - March 04, 2021

سعودی عرب کے ملک خالد ایر بیس پر ڈرون حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحی السریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں واقع  ملک خالد ایر بیس پر آج جمعرات کی صبح قاصف 2  نامی ڈرون  سے حملہ کیا گیا جس نے اس ایر بیس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ یمن پر سعودی جارحیت اور محاصرے کے خلاف کیا گیا۔

دوسری جانب سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ یمنی فوج کے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ابہا ایر پورٹ پر قاصف 2  نامی ڈرون  سے حملہ کیا گیا تھا جس نے اس ایر پورٹ کے حساس حصے کو نشانہ بنایا تھا۔

اس سے قبل یمن کی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں  قاصف 2 ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے جیزان اور ابھا ایر پورٹ اور اسی طرح خمیس مشیط ایر بیس پر حملے کئے تھے۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب، یمن جنگ میں اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اس جنگ میں آل سعود کی شکست یقینی ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پچھلے چند ماہ کے دوران ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں کو بارہا ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

دونوں ہوائی اڈے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جاری سعودی اتحاد کی جارحیت اور بمباری میں لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کا مرکز شمار ہوتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں