سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس منسوخ

امریکہ کے ایوان نمائندگان کے آج ہونے والے اجلاسکو ہنگاموں کے خدشات کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4333
تاریخ اشاعت: 04 March 2021 - 14:43 - 25May 2642

سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس منسوخمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے کہا ہے کہ کیپٹل بلڈنگ پر انتہا پسند گروپ کے حملے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد کیپٹل ہل اور اطراف کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ تاہم  کشیدگی بڑھنے اور ممکنہ طور پر ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلئے جمعرات کو ہونے والا اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 6 جنوری کو امریکی کانگریس پراس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہاں موجودہ صدر جوبائیڈن کی کامیابی کی توثیق کے لئے کانگریس کا اجلاس ہورہا تھا اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھے۔  کہا جارہا ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے بیانات اور انتخابات میں دھاندلی کے دعوے کرکے اپنے حامیوں کو کانگریس پر حملے کے لیے اکسایا تھا جس کے بعد مشتعل افراد نے کیپٹل ہل پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً