اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نجف اشرف میں دنیا کے کیتھولک رہنما نے آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی

عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں دنیا کے کیتھولک عیسائيوں کے رہنما پوپ فرانسیس نے شیعہ دینی مرجع آیت اللہ سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۳۶
تاریخ اشاعت: 13:18 - March 06, 2021

نجف اشرف میں دنیا کے کیتھولک رہنما نے آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں دنیا کے کیتھولک عیسائيوں کے رہنما پوپ فرانسیس نے شیعہ دینی مرجع آیت اللہ سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ کیتھولک عیسائيوں کے رہنما کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل پوپ فرانسیس نے عراق کے وزير اعظم مصطفی الکاظمی اور عراق کے صدر برہم صالح سے ملاقات اور گفتگو کی۔ پوپ فرانسیس اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات ایک گھنٹے تک بند دروازوں کے پیچھے جاری رہی۔ پوپ فراسیس نے عراق کی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر کو ایک ہدیہ بھی عطا کیا۔ پوپ فرانسیس عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے عیسائی یونٹ بابلیوں کےکمانڈر کو اپنی تسبیح بھی عطا کی۔ ذرائع کے مطابق عراق کی رضاکار فورس نے عراقی عیسائيوں اوراقلیتوں کو داعش دہشت گردوں سے تحفظ فراہم کرنے میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں