ٹرمپ انسانی حقوق کے لیے خطرہ: ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سیاسی نفرتیں پھیلانے اور انسانی حقوق کے لیے خطرات کا سبب بن رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 434
تاریخ اشاعت: 23 February 2018 - 18:26 - 13May 2639

ٹرمپ انسانی حقوق کے لیے خطرہ: ایمنسٹی انٹرنیشنلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے اقدامات امریکا اور امریکا سے باہر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا موجب بن رہے ہیں۔

ایمنسٹی کے مطابق صدر ٹرمپ کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے عالمی سربراہان کے گروپ میں ڈالا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ وہ امریکی صدر ہیں جن سے ان کے قریبی افراد بھی خوش نہیں ہیں اور جس قدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے اور خواتین نے جس قسم کے غیر اخلاقی الزامات ان پرعائد کئے وہ بھی امریکی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً