اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی اہلکار نے خود کشی کرلی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۵۵
تاریخ اشاعت: 21:11 - March 09, 2021

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی اہلکار نے خود کشی کرلیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارت کے زیر انتظام  کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کپواڑہ کی فوجی چھاؤنی میں اچانک فائرنگ پر ڈیوٹی پر موجود اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک اہلکار کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔

لاش کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گيا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت تری وید کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں بھیج دیا گیا۔

جمعرات کے روز بھی  کشمیر میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت تین اہلکاروں نے خودکشی کی تھی اس طرح محض چار دنوں میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں