عراق میں غاصبوں کے خلاف عملی اقدامات

عراقی استقامتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں امریکی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 4365
تاریخ اشاعت: 13 March 2021 - 15:49 - 03June 2642

عراق میں غاصبوں کے خلاف عملی اقداماتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے استقامتی محاذ النجبا نے کہا ہے کہ ہم بہت جلد امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق النجبا کے ترجمان نصرالشمری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ استقامتی محاذ کو غاصبوں کے مقابلے میں برتری حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت شام اور عراق کی سرحد پر ایک ایسی گزرگاہ بنانا چاہتا ہے جس کے ذریعے شام کے مشرقی علاقوں سے دہشت گردوں کو عراق منتقل کیا جاسکے۔

نصر الشمری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ ہم ہاتھ پرہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے، بلکہ ہم عراق میں غاصب افواج کے مفادات کے خلاف عملی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی غاصب فوجی عراق میں موجود ہے، غاصب افواج کا کوئی بھی ٹھکانہ ہمارے حملوں سے محفوظ نہیں رہے گا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً