اپ ڈیٹ: 01 August 2021 - 18:39
افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ملاقات میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۸۴
تاریخ اشاعت: 22:27 - March 17, 2021

زلمے خلیل زاد کی کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ملاقات میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ زلمےخلیل زاد قطر میں طالبان سے ملاقات کے بعد کابل پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی ،قومی مفاہمتی کونسل کےچیئرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ملاقات کی۔ زلمےخلیل زاد نے افغان صدر کیساتھ امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر عبداللّٰہ عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں زلمےخلیل زاد کیساتھ امن عمل، نئے اقدامات، تازہ ترین سیاسی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں