اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی حملے

طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان کے خلاف امریکی حملے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۸۶
تاریخ اشاعت: 14:20 - March 18, 2021

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی حملےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں موجود امریکہ کے بارودی دہشت گردوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قندھار میں 48 گھنٹوں میں طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

ادھر طالبان کاکہنا ہے کہ امریکی فوج نے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

طالبان کے نائب امیر سراج الدین حقانی کاکہنا ہے کہ امریکی فوج نے اڈوں میں موجود اور سفر کرنےوالے طالبان کو نشانہ بنایاہے، طالبان نے امریکی فوج کیخلاف حملے نہیں کیے ہیں ۔

اس سے قبل طالبان نے مقررہ تاریخ تک افغانستان سے امریکیوں کے عدم انخلا سے متعلق جوبائيڈن کے بیان پر اپنے ردعمل میں واشنگٹن کو خبر دارکیا تھا کہ  امریکہ فوجی انخلا میں ناکام رہا تو نتائج کا خود ذمے دار ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دوحہ میں ہونے والے امریکہ اور طالبان معاہدے کے مطابق غیر ملکی افواج کو یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں