اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان پیپلز پارٹی اور نون ليک کا سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ نواز گروپ نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۸۹
تاریخ اشاعت: 0:41 - March 19, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی اور نون ليک کا سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ نواز گروپ نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پاس سینیٹ میں 21 ووٹ ہیں۔ اے این پی اور بی این پی مینگل نے بھی پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ اے این پی اور بی این پی مینگل کے سینیٹ میں دو دو ارکان ہیں جس کے نتیجے میں تینوں جماعتوں کے مجموعی ووٹ کی تعداد 25 ہوجائے گی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی 25 سینٹرز کے دستخطوں سے درخواست چند روز میں سینیٹ سیکرٹریٹ جمع کروائے گی۔ ادھر مسلم لیگ نون اعظم تارڑ کو اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتی ہے۔ سینیٹ میں ن لیگ کی 18 اور جے یو آئی کی 5 نشستیں ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں