مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ دس برسوں میں پاکستان کی صرف بارہ ارب روپے کی مدد کی ہے۔
اس بیان کے مطابق امریکہ نے پاکستان نے دہشت گردی اور منشیات کے خلاف مہم پر ایک سو بتّیس ملین ڈالر کے اخراجات سے اتفاق کیا تھا مگر اس عرصے کے دوران اس نے صرف ایک سو گیارہ ملین ڈالر ادا کئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کی بنا پر اگست دو ہزار سترہ سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات کشیدہ چلے آرہے ہیں.
امریکی صدر ٹرمپ نے بارہا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دیا ہے جس پر پاکستان کے حکام اور عوام نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
پیغام کا اختتام/