اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیرمیں دھماکہ 4 پولیس اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے علاقے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں آج ہفتہ کی صبح زوردار دھماکہ ہوا جس میں کشمیر پولیس کے چار اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴
تاریخ اشاعت: 11:35 - January 06, 2018

کشمیرمیں دھماکہ 4 پولیس اہلکار ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج کا دھماکہ حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف ہڑتال کے موقع پرایک دکان کے قریب اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار ہڑتال کے پیش نظرعلاقہ میں گشت کررہے تھے۔

اس واقعہ پرہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے دکھ کا اظہار کیا ۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اہلکاروں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جیش محمد نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ اس حملہ کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئی ہیں اور علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں