02 February 2025

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لئے خانہ کعبہ کو چھونا ممنوع قراردیدیا

سعودی حکومت کے حکمرانوں نے رمضان المبارک کے حوالے سے کورونا وائرس سے متعلق ایس اوپیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کے لئے خانہ کعبہ کو چھونا ممنوع ہوگا۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۰۳
تاریخ اشاعت: 14:55 - March 30, 2021

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لئے خانہ کعبہ کو چھونا ممنوع قراردیدیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکمرانوں نے رمضان المبارک کے حوالے سے  کورونا وائرس سے متعلق ایس اوپیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کے لئے خانہ کعبہ کو چھونا ممنوع ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق ایس او پیز کے تحت اس سال بھی مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں اجتماعی افطاری اور اعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مقدس مساجد کے انتظامی سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان 1442 کے لیے ایس اوپیز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مسجد الحرام میں مطاف عمرہ کا اجازت نامہ رکھنے والے متعمرین کے لیے کھولا ہوگا تاہم مطاف میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایس او پیز کے تحت

• عمرہ متعمرین کو خانہ کعبہ چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
• حرمین شریفین کی مساجد میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
• ہینڈ سینٹائزر ہر جگہ دستیاب ہوں گے۔
• افطار دسترخوان لگانے پر پابندی ہوگی البتہ افطار پیکٹ پیش کیے جاسکیں گے۔
• حرمین شریفین میں صرف کھجور کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی باقی ہر قسم کی خوراک تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔
• مکہ میں عبادت گزاروں کو صرف شاہ عبداللہ کی توسیع والے حصے، پہلی منزل اور صحن میں عبادت کرنے کی اجازت ہوگی۔
• مطاف عام عبادت گزاروں کے لیے بند رہے گا۔
• حرمین شریفین کی دونوں مساجد میں اعتکاف پر پابندی ہوگی۔
• آب زم زم صرف انفرادی طور پر بوتلوں میں مہیا کیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں