اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ کورونا وائرس کا شکار

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۰۴
تاریخ اشاعت: 15:03 - March 30, 2021

کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ کورونا وائرس کا شکارمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے فاروق عبد اللّہ کے بیٹے عمر عبد اللّہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے والد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ عمر عبداللّہ نے کہا کہ میرے والد میں کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کرائے جانے تک میں نے اور میرے اہلخانہ نے آئسولیشن اختیار کرلیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں