اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزير اعظم کا بھارتی وزیر اعظم کو جوابی خط/ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کی خواہش

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جوابی خط میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۰۸
تاریخ اشاعت: 15:24 - March 31, 2021

پاکستانی وزير اعظم کا بھارتی وزیر اعظم کو جوابی خط/ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کی خواہشمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جوابی خط میں کہا ہے کہ  پاکستان بھارت سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے خط میں یوم پاکستان کی مبارکباد دینے پر  بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  پاکستان کی حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

جوابی خط میں عمران خان نے لکھا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لئے جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے۔تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیداکرنا ضروری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ کوویڈ-19کے خلاف بھارت کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پر مبارک باد کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط لکھا تھا جس میں پاکستانی عوام کے ساتھ خوش گوار تعلقات اور کورونا وبا کے خلاف کاوشوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں