امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں بچہ سمیت 4افراد ہلاک
مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے این بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں بچہ سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے عمارت میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچہ سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جب کہ علاقے کو مکمل سیل کرکے سرچ آپریشن بھی کیا گیا، حملہ آور کو اسپتال منتقل کردیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
