اپ ڈیٹ: 05 May 2021 - 11:23
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایک ایسے قانون پر دستخط کردیئے ہیں جس سے انہیں مزید دو بار صدر کا انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۳۲
تاریخ اشاعت: 13:40 - April 06, 2021

روسی صدر نے مزید دو بار صدارتی انتخاب لڑنے کے قانون پر دستخط کردیئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایک ایسے قانون پر دستخط کردیئے ہیں جس سے انہیں مزید دو بار صدر کا انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق روس میں ہونے والی نئی قانون سازی کے تحت 22 برسوں سے ملک پر حکمرانی کرنے والے صدر ولادیمیر پوتین مزید دو بار صدارتی الیکشن لڑنے کے اہل ہوں گے۔

اس قانون میں مزید دو بار صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت سے روسی صدر پوتین کے 2036 تک صدر کے عہدے پر فائز رہنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ولادیمیر پوتین کے موجودہ دور صدارت کی مدت 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔

گزشتہ برس یکم جولائی کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں 73 فیصد سے زائد کامیابی پر 67 سالہ صدر پوٹن کے 2036 تک ملک کا صدر رہنے کی عوامی اجازت حاصل ہوگئی تھی جو اب باقاعدہ ایک قانون بن گیا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں