شمالی کوریا کا رواں برس جاپان میں ہونے والے اولمپکس میں شرکت سے انکار

شمالی کوریا نے رواں برس جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4434
تاریخ اشاعت: 06 April 2021 - 23:55 - 27June 2642

شمالی کوریا کا رواں برس جاپان میں ہونے والے اولمپکس میں شرکت سے انکارمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے رواں برس جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ شمالی کوریا کے ذرائع کے مطابق کووڈ 19 کےپھیلاؤ اور اپنے ایتھلیٹ کی حفاظت کے پیش نظر شمالی کوریا نے رواں بر س ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔شمالی کوریا کی وزارت کھیل نے یہ فیصلہ کوویڈ 19 کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے کیا۔ جاپان کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں لیکن وہ اولمپکس اور کوویڈکو کنٹرول کرنے کی تیاریاں جاری رکھیں گے ۔ اولمپکس2020 گزشتہ سال کوویڈ 19 کی وجہ سے ہی ملتوی کئے گئے تھے۔یاد رہے کہ اولمپکس گیمز کا آغاز 23 جولائی سے جاپان میں ہوگا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً