اپ ڈیٹ: 06 May 2021 - 13:41
سعودی حکومت کے اسلامی امورکے وزیر نےکورونا وائرس سے متعلق قواعد و ضوابط کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا قواعد و ضوابط رمضان اور عید الفطر کے دنوں میں نافذ العمل رہیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۳۷
تاریخ اشاعت: 14:39 - April 07, 2021

سعودی حکومت کا مساجد میں اجتماعی سحری و افطاری پر پابندی کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے اسلامی امورکے وزیر نےکورونا وائرس سے متعلق قواعد و ضوابط کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کورونا قواعد و ضوابط رمضان اور عید الفطر کے دنوں میں نافذ العمل رہیں گے۔ سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور کے مطابق سعودیہ کی تمام مساجد میں اجتماعی سحری و افطاری پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ  سعودیہ کی تمام مرکزی اور مضافاتی مساجد میں اعتکاف پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ تمام مساجد میں نماز تراویح سے متعلق بعد میں فیصلہ کیا جائیگا۔ جبکہ عید اور جمعہ کی نمازیں مساجد اور عیدگاہوں کے حدود میں ادا کی جائیں گی۔ مساجد اور عیدگاہوں کے باہر جائے نمازیں لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں