داعش کی باقیات کو زندہ رکھنے کی کوشش

شام کے صوبے حماء میں دہشت گردوں نے متعدد افراد کو اغوا کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4440
تاریخ اشاعت: 07 April 2021 - 16:04 - 28June 2642

داعش کی باقیات کو زندہ رکھنے کی کوششمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ باقیات نے صوبہ حماہ کے مشرقی علاقے پر حملہ کیا ہے۔

 دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق داعش سے وابستہ سفاک دہشت گردوں  نے مقامی کسانوں اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

بتایا جاتا ہے کہ دہشت گردوں نے 19 افراد کو اغوا کرلیا ہے۔ مغویوں میں 11 کسان اور حفاظت پر مامور 8 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے 40 افراد لاپتہ ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً