اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کا افغانستان کا دورہ ملتوی ہوگیا

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرکی سربراہی میں پارلیمانی وفد کا دورہ کابل سکیورٹی وجوہات کی بنا پرملتوی ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۴۲
تاریخ اشاعت: 18:13 - April 08, 2021

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کا افغانستان کا دورہ ملتوی ہوگیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے آوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کا دورہ کابل سکیورٹی وجوہات کی بنا پرملتوی ہوگیا ہے۔

افغان امور میں پاکستان کے خصوصی نمائندے صادق خان نے کہا کہ جہازکے کابل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے پہلے کنٹرول ٹاور نے ایئرپورٹ بندش سے آگاہ کیا، دورے کی نئی تاریخ کا اعلان دونوں ممالک کی مشاورت سے دوبارہ کیا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ آج افغانستان روانہ ہوئے ، وفدمیں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمدصادق خان، رکن پارلیمان غلام مصطفیٰ شاہ کے علاوہ ساجد خان، رانا تنویر، گل داد خان، شیخ یعقوب اور شاندانہ گلزار بھی شامل تھے۔

پاکستانی پارلیمانی وفد نے 8 سے 11 اپریل تک افغانستان کا دورہ کرنا تھا، وفد نے افغان صدر اشرف غنی، وزیر خارجہ اور افغان پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں