اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مریم نواز کو پارٹی کی صدر بنانے کی حمایت کردی

پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نون کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ پارٹی کی صدر بننے کی اہلیت رکھتی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۵
تاریخ اشاعت: 10:56 - February 24, 2018

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مریم نواز کو پارٹی کی صدر بنانے کی حمایت کردیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نون کی سربراہی کے لئے نوازشریف کو نااہل قرار دئے جانے کے بعد پارٹی کے آئندہ صدر کے انتخاب کے لئے مشاورت کا مرحلہ ختم ہوگیا ہے تاہم کسی حتمے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے نام پر سب کا اتفاق ہے لیکن بعض ذرائع یہ کہتے ہیں کہ بیگم کلثوم نوازبھی صدر بن سکتی ہیں۔

اس درمیان میاں نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مریم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی حمایت کردی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز پارٹی سربراہ بننے کی اہل ہیں -

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ان کی اہلیہ مریم نواز پارٹی صدر بننے کی اہل ہیں تاہم نوازشریف کا پارٹی صدر کے حوالے سے جو فیصلہ ہوگا تمام لوگ اسی کو قبول کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں