02 February 2025

دنیا کو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے

پاکستانی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۵۱
تاریخ اشاعت: 12:57 - April 11, 2021

دنیا کو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کاکول اکیڈمی میں ہوئی، جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیم کیے، جنرل ندیم رضا نے پاس آؤٹ ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارک باد دی اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نےخطے میں امن و سلامتی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے، آج پوری قوم دہشت گردی اور انتہاپسندی کےخلاف متحد ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مزید کہا کہ دنیا کو پاکستان کی امن کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں