مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 5 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج نے کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 افراد کو ہلاک کردیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 جب کہ اسلام آباد میں 2 افراد کو قتل کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔