اپ ڈیٹ: 06 May 2021 - 17:07
امریکہ میں گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس ٹیم نے فائرنگ کرکے 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کو ہلاک کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۵۷
تاریخ اشاعت: 18:07 - April 12, 2021

امریکی پولیس نے فائرنگ سے 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کو ہلاک کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس ٹیم نے فائرنگ کرکے 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی شہر مینیاپولس کے مضافات میں پولیس پارٹی 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کی گرفتاری کے لئے  پہنچی تاہم نوجوان نے گرفتاری دینے کے بجائے کار میں فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی۔

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان موقع پرہی ہلاک ہوگیا ، نوجوان کی ہلاکت پر مینیاپولس میں ایک بار پھر مظاہرے شروع ہوگئے۔ مظاہرین نے تھانے کا گھیراؤ کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اہلکار کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں