مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی، اہلکار کا تعلق بھارتی راشتریا رائفلز سے ہے جس کی شناخت ہنومان چوہدری کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اہلکار نے کم ہمتی اور ذہنی تناؤ کے باعث اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مارلی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار نے فوجی کیمپ میں خود کو گولی ماری، فائرنگ کی آواز سن کر جیسے ہی دیگر اہلکار کیمپ میں پہنچے تو اہلکار کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی تھی تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔